ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جنگ زدہ یمن میں ہیضے سے 11افراد ہلاک: اقوام متحدہ

جنگ زدہ یمن میں ہیضے سے 11افراد ہلاک: اقوام متحدہ

Thu, 19 Jan 2017 19:13:55  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن،19جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ جنگ زندہ ملک یمن میں ہیضے کی وجہ سے گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ عالمی ادارے کے ایک ایکشن گروپ نے بتایا کہ اب تک یمن میں ہیضے کے ایک سو اسی کیسز دیکھے جا چکے ہیں۔ امدادی اداروں کے مطابق گزشتہ ماہ کی 18تا 24تاریخ کے دوران اس بیماری کے پھیلاؤ میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ دوسری طرف اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کا کہنا ہے کہ یمن میں گزشتہ ماہ دو اعشاریہ دو ملین بچوں کو خوراک کی کمی کا سامنا رہا۔


Share: